Panacea Patient Recruitment Limited (PPRL) کی “رازداری” اور “خصوصی ذمرے” کی پالیسی
یہ نوٹس ہماری مریضوں کا انتخاب کرنے والی ویب سائٹس پر آنے والے تمام افراد اور کسی بھی کلینیکل ٹرائل میں رضاکار بننے کے لیے انتخاب کے عمل میں حصہ لینے والے کسی بھی شخص پر لاگو ہوتا ہے۔ یہ وضاحت کرتا ہے کہ ہمارا ادارہ آپ کی معلومات کو کس طرح اکٹھا کرتا ہے، ان پر کاروائی کرتا ہے، انہیں محفوظ کرتا ہے اور کلینیکل ٹرائل کے فریقِ ثالث ادارے کو منتقل کرتا ہے۔
اس پالیسی کو عالمی سطح پر قابلِ اطلاق قانونی تقاضوں کی تعمیل کے لیے مرتب کیا گیا ہے جن میں برطانیہ، شمالی امریکہ، یورپ، ایشیا پیسفک، اور دیگر دائرہ اختیار شامل ہیں۔
ہم صرف آپ کی رضامندی سے آپ کے نام، پتہ، ای میل ایڈریس، فون نمبر، تاریخِ پیدائش، قد، وزن اور صنف کی معلومات اکٹھا کرتے اور ان پر کاروائی کرتے ہیں۔ ہم انفارمیشن کمشنر آفس (ICO) کے نام سے معروف برطانیہ کے کوائف کے تحفظ کے انضباطی ادارے کی حوالہ کردہ زیادہ حساس ذاتی معلومات کو بھی “خصوصی زمرے” کے طور پر اکٹھا، محفوظ اور استعمال کر سکتے ہیں۔ حساس ذاتی معلومات کو اعلیٰ سطح کے تحفظ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم “خصوصی زمرے” کی جو معلومات اکٹھا کرتے اور ان پر کاروائی کرتے ہیں وہ آپ کی صحت سے متعلق معلومات ہوتی ہیں جن میں طبی حالات، صحت، ادویات اور بیماریوں کا ریکارڈ شامل ہوتا ہے۔ ہم آپ کی صریح اجازت سے ہی “خصوصی زمرے” کی ذاتی معلومات پر کاروائی کرتے ہیں۔ آپ کو کسی بھی وقت خصوصی زمروں سمیت، ہماری جانب سے آپ کے کوائف پر کارروائی کرنے کے حوالے سے اپنی رضامندی واپس لینے کا حق حاصل ہے (ذیل میں دی گئی رابطہ کی معلومات ملاحظہ کریں)۔
آپ کی معلومات کا ڈیٹا کنٹرولر عموماً ٹرائل کا منتظم یا سپانسر ہو گا۔ ایسا ہونے پر، ہم آپ کو نئے ڈیٹا کنٹرولر کی شناخت سے آگاہ کریں گے، چاہے ابھی دستیاب ہو یا اُس وقت جب شناخت دستیاب ہو جائے۔
ہم آپ کے کوائف کس طرح سے اکٹھا کرتے ہیں؟
ہم جن ذاتی معلومات پر کاروائی کرتے ہیں اُن میں سے زیادہ تر آپ براہِ راست فراہم کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب آپ کسی کلینیکل ٹرائل کے لیے اپنی مناسبت کا تعین کرنے کے لیے آن لائن جمع کروانے کا فارم پُر کرتے ہیں۔ آپ جو معلومات جمع کراتے ہیں وہ ہمارے محفوظ سرورز پر درآمد ہو جاتی ہیں اور اُن کی حقیقی وقت میں خفیہ کاری کر دی جاتی ہے۔ ضرورت پڑنے پر ہم آپ کو براہِ راست فون کرکے بھی اضافی ذاتی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
ہم آپ کے کوائف کو کس طرح سے استعمال کریں گے؟
ہم آپ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کو استعمال کرتے ہیں تاکہ ہماری تربیت یافتہ نرسوں کی جانب سے آپ کی دلچسپی کے نوٹ کو پرکھا جا سکے۔ اگر ابتدائی جانچ پڑتال قابلِ اطمینان ہے تو آپ استفسار کو ہمارے کسی ڈاکٹر کے پاس تصدیق اور اجازت کے لیے بھیج دیا جائے گا۔ منظوری ملنے کے بعد، آپ کوائف کا کلینیکل ٹرائل چلانے والے معالجاتی ادارے کے ساتھ محفوظ طریقے سے اشتراک کر دیا جاتا ہے۔
ہم آپ کے کوائف کا کس طرح سے ذخیرہ کرتے ہیں؟
آپ کی معلومات کی خفیہ کاری کی جاتی ہے اور برطانیہ میں موجود سرورز پر کلاؤڈ میں محفوظ طریقے سے ذخیرہ کر لیا جاتا ہے۔ قانونی وجوہات کی بنا پر ہم ذاتی معلومات کو تین سال تک اپنے پاس رکھتے ہیں۔ تین سال کے بعد، آپ سے پوچھا جائے گا کہ آیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے کوائف کو مزید تین سال کے لیے اپنے پاس رکھیں تاکہ اگر کوئی اور کلینیکل ٹرائل ہو رہا ہو تو آپ کو تجویز کیا جا سکے۔ اگر آپ ایسا نہیں چاہتے یا جواب نہیں دیتے تو آپ کے کوائف کو محفوظ طریقے سے ہٹا دیا جائے گا۔
کوائف کے تحفظ کے قانون کے تحت آپ کو درجِ ذیل حقوق حاصل ہیں:
- آپ کی رسائی کا حق: آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ ہم سے اپنی ذاتی معلومات کی ایک کاپی طلب کر سکیں۔ برائے مہربانی یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اگر آپ متعدد کاپیاں مانگتے ہیں تو ہم آپ سے تھوڑی سی فیس طلب کر سکتے ہیں۔
- آپ کا تصحیح کا حق – آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ ہم سے اُن معلومات کی درستگی کی درخواست کریں جو آپ کو غلط لگتی ہیں۔ آپ کو یہ حق بھی حق حاصل ہے کہ آپ ہم سے نامکمل معلومات کو مکمل کرنے کی درخواست کریں۔
- آپ کا مٹانے کا حق: آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ ہمیں خاص حالات میں اپنی ذاتی معلومات مٹانے کی درخواست کریں۔
- آپ کا کاروائی روکنے کا حق – آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ ہمیں خاص حالات میں اپنی معلومات پر کارروائی سے روکنے کی درخواست کریں۔
- آپ کا کاروائی پر اعتراض کا حق – آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ خاص حالات میں اپنے کوائف پر ہونے کارروائی پر اعتراض کریں۔
- organisation, or you, in certain circumstances.
- آپ کا کوائف کی منتقل پزیری کا حق: آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ خاص حالات میں یہ درخواست کریں کہ ہم آپ کی فراہم کردہ معلومات کو کسی ادارے یا آپ کو منتقل کریں۔
ہم آپ سے کسی بھی درخواست کی تعمیل سے پہلے آپ کی شناخت کی تصدیق کے لیے اضافی معلومات فراہم کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم اس رازداری کی پالیسی کے تحت موصول ہونے والی تمام درخواستوں پر اس ملک کے مقامی قوانین کے مطابق عملدرآمد کریں گے جہاں آپ موجود ہیں۔
ویب لاگز
ہم ایسے معیاری ویب لاگز استعمال کرتے ہیں جو ہماری ویب سائٹس پر آنے والے لوگوں کے بارے میں بنیادی معلومات ریکارڈ کرتے ہیں، جیسا کہ ویب سائٹ پر آنے کی تاریخ اور وقت، اس دوران ملاحظہ کیے گئے ویب سائٹ صفحات اور ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ویب براؤزر کی قسم۔ ویب لاگز ہمیں اس کمپیوٹر کا IP (انٹرنیٹ پروٹوکول) ایڈریس شناخت کرنے کی سہولت دیتے ہیں جو سائٹ پر آنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ انٹرنیٹ پر مختلف ویب سائٹس دیکھنے کے دوران کمپیوٹر خودکار ایک IP ایڈریس بناتے ہیں۔ IP ایڈریس ایک ایسا نمبر ہوتا ہے جو آپ کے انٹرنیٹ کی خدمات کا فراہم کنندہ آپ کو انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے تفویض کرتا ہے۔ IP ایڈریس ویب سائٹ پر نئے بمقابلہ واپس آنے والے یا ویب سائٹ پر استعمال ہونے والے کسی بھی سوالنامے کے سلسلے میں صارفین پر نظر رکھتے ہیں نظر رکھتے ہیں۔ ہم IP ایڈریس کو کسی پر ظاہر نہیں کرتے۔
کوکیز
کوکی کوائف کا کوئی ٹکڑا یا فائل ہوتی ہے جسے کوئی ویب سائٹ آپ کے انٹرنیٹ براؤزر کو بھیج سکتی ہے، جو پھر آپ کے کمپیوٹر پر محفوظ ہو جاتی ہے۔ کوکیز معلومات کو اسٹور کرتی ہیں جیسا کہ آپ نے کن صفحات کو ملاحظہ کیا، آپ نے ویب سائٹ کی کون سی خصوصیات کو استعمال کیا، اور آپ نے کسی خاص ویب سائٹ کے صفحے کو دیکھنے میں کتنا وقت صرف کیا۔ یہ ویب سائٹ دیکھنے کے دوران صارف کی ترجیحات پر نظر رکھنے کا بھی ایک ذریعہ ہیں۔
ہم ایک منفرد شناخت کنندہ کو ایک “عارضی” یا “سیشن” کوکی میں محفوظ کرتے ہیں جو صرف ویب سائٹ کے ساتھ براؤزر کے سیشن کے دوران موجود رہتا ہے۔ جب صارف اسی سیشن کے دوران ویب سائٹ پر واپس آتا ہے، تو شناخت کنندہ کو سیشن کوکی سے حاصل کیا جا سکتا ہے اور اس صارف کے لیے ہمارے ڈیٹا بیس سے تفصیلی تلاش کی معلومات حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، فیس بُک، ٹویٹر، انسٹاگرام، گُوگل، بِنگ، یا یاہُو! جیسی فریقِ ثالث کی خدمات سے کلک کر کے ہماری ویب سائٹ پر آنے والے افراد کے کمپیوٹر پر 30 دن کے لیے ایک کوکی رکھی جائے گی۔ یہ کوکی فیس بُک، ٹویٹر، انسٹاگرام، گُوگل، بِنگ، اور یاہُو! کو، PPRL کے ساتھ مل کر، ڈیجیٹل تشہیر کی مؤثر کارکردگی کی پیمائش کرنے کی سہولت دیتی ہے۔
آلے کی معلومات
ہم کچھ ایسی معلومات، جیسا کہ آلے کا شناخت کنندہ، صارف کی ترتیبات اور آپ کے آلے کا آپریٹنگ سسٹم، بھی اکٹھا کر سکتے ہیں جو آپ کی موبائل ڈیوائس اُس وقت بھیجتی ہے جب آپ ہماری خدمات استعمال کرتے ہیں یا ہماری ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کی موبائل ڈیوائس اور انٹرنیٹ کنکشن سے متعلق اکٹھا کی گئی معلومات میں ڈیوائس کا منفرد شناخت کنندہ، IMEI نمبر، IP ایڈریس، آپریٹنگ سسٹم، براؤزر کی قسم، براؤزر کی زبان، حوالہ کردہ/باہر جانے والے صفحات اور URLs، اور موبائل نیٹ ورک کی معلومات شامل ہو سکتی ہیں۔
آپ کو اپنے کمپیوٹر پر کوکیز کو مسترد کرنے یا جب بھی آپ کا براؤزر یا ڈیوائس اجازت دے اُنہیں غیر فعال اور حذف کرنے کا حق حاصل ہے۔
بین الاقوامی منتقلیاں
یہ ویب سائٹ برطانیہ میں ایکوئی نکس سینٹر (Equinix Centre) میں وقف شدہ کلاؤڈ سرورز سے چلائی جاتی ہے۔ اس کے مطابق، صارف کے براہِ راست اندراج سے ہمیں موصول ہونے والی کوئی بھی ذاتی معلومات برطانیہ میں واقع ہمارے سرورز پر محفوظ کی جاتی ہیں۔ ویب سائٹ ملاحظہ کرنے اور ہمیں معلومات فراہم کرنے کا انتخاب کرکے، آپ برطانیہ میں اسے ذخیرہ کرنے سے اتفاق کرتے ہیں اور اس کی اجازت دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم آپ کی فراہم کردہ معلومات کو برطانیہ سے باہر کلینیکل ٹرائلز میں محفوظ طریقے سے منتقل کر سکتے ہیں۔
آپ کو اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ تمام ممالک ایک جیسے کوائف کے تحفظ کے معیارات اور ذاتی معلومات کی رازداری پیش نہیں کرتے۔ تاہم، ہم آپ کی ذاتی معلومات کو ہمیشہ اس رازداری کی پالیسی کے تحت استعمال اور محفوظ کریں گے۔ مزید برآں، یہ عمل برطانیہ اور یورپی یونین کے کوائف کے تحفظ کے عمومی ضابطے کے زیرِ تحفظ ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
معلومات کا تحفظ
آپ کی معلومات پر محفوظ طریقے سے عمل کرنا ہمارے کاروبار اور بطور صارف آپ کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ محفوظ نیٹ ورک اور سرور سسٹم برقرار رکھنا، ہمارے صارفین اور تحقیقی شراکت داروں کے مفاد میں ہے۔ ہم آپ کی معلومات پر کارروائی کرنے اور اسے محفوظ کرنے کے لیے صنعت کے رائج مادی، فنی اور انتظامی تحفظات کا استعمال کرتے ہیں تاکہ ایسی ذاتی معلومات کو غیر مجاز استعمال، رسائی، انکشاف، تلفی اور ترمیم جیسے ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ایسے حفاظتی تحفظات میں خفیہ کاری، پاس ورڈ کے ذریعے حفاظت اور صارف کی توثیق شدہ رسائی کے حقوق شامل ہیں۔
ویب سائٹ کو اپنی معلومات فراہم کرنے کے لیے استعمال کرکے، آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ویب سائٹ کے استعمال سے متعلق حفاظت، رازداری اور انتظامی مسائل کے حوالے الیکٹرانک طور پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر ہمیں حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کا علم ہوتا ہے، تو ہم آپ کو ویب سائٹ پر نوٹس پوسٹ کرکے یا آپ کو ای میل بھیج کر مطلع کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، آپ کو اس اطلاع کو تحریری طور پر وصول کرنے کا قانونی حق بھی حاصل ہو سکتا ہے۔
کوائف کو برقرار رکھنا
آپ جو معلومات فراہم کرتے ہیں بیک اَپ کے عمل کے تحت انہیں محفوظ یا ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔ آپ کے کوائف کو صرف اُس عرصے تک رکھا جائے گا جتنا کلینیکل ٹرائل میں آپ کی شرکت کی معاونت کے لیے ضروری ہے۔ تنازعات کو حل کرنے، قانونی دفاع قائم کرنے، آڈٹ کرنے اور ہمارے معاہدوں کو نافذ کرنے اور قابلِ اطلاق قوانین کی تعمیل کے لیے بھی کوائف کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
بچے
ہماری ویب سائٹس بچوں کے لیے نہیں بنائی گئی ہیں۔ ہم اپنی ویب سائٹ پر یا اس پرائیویسی پالیسی میں بیان کردہ مقاصد کے لیے جان بوجھ کر بچوں کے بارے میں کوئی ذاتی معلومات اکٹھا نہیں کرتے۔ اگر بچوں کے حوالے سے ذاتی معلومات غلطی سے ہمیں فراہم کر دی گئی ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ ایسی ذاتی معلومات کو ہٹا دیا جائے، تو برائے مہربانی ہم سے رابطہ کریں (نیچے دی گئی رابطہ کی معلومات ملاحظہ کریں)۔
متعلقہ حکام سے کس طرح رابطہ کیا جائے
برطانیہ (UK)
برطانیہ کے تحت، ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ 2018 (UK GDPR)، پرائیویسی اینڈ الیکٹرانک کمیونیكیشنز (EC ڈائریکٹو) ریگولیشنز 2003 (SI 2003/2426)؛ برطانیہ کے شہری ڈاک کے ذریعے یا ای میل بھیج کر اپنی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے، ان کی درستگی، تجدید کر سکتے ہیں، یا حذف کر سکتے ہیں/واپس لے سکتے ہیں:
نام: Panacea Patient Recruitment Limited
پتہ: First Floor, Swan Street, Manchester, United Kingdom, M4 5JW.
فون نمبر: 0161 854 1322
brianmurray@panaceapatientrecruitment.com
اگر آپ اس بات سے ناخوش ہیں کہ ہم نے آپ کا ڈیٹا کیسے استعمال کیا ہے تو آپ ICO سے بھی شکایت کر سکتے ہیں۔
ICO کو پتہ ہے …
Information Commissioner’s Office
Wycliffe House, Water Lane, Wilmslow, Cheshire, SK9 5AF
ہیلپ لائن نمبر: 0303 123 1113
یورپی یونین (EU)
جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن 2016/679 (EU) ، GDPR کے تحت یورپی یونین کے شہری brianmurray@panaceapatientrecruitment.com پر ای میل بھیج کر اپنی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اس میں ترمیم کر سکتے ہیں، اس کی تجدید کر سکتے، یا اسے حذف کر سکتے/واپس لے سکتے ہیں۔
اگر آپ یورپی یونین کے رہائشی ہیں اور آپ کو لگتا ہے کہ کسی درخواست پر عمل نہیں ہوا یا شکایت کا ازالہ نہیں ہوا تو آپ اپنی یورپی یونین رُکن ریاست کے لیے اپنے کوائف کے تحفظ کے قومی حکام سے رابطہ کر سکتے ہیں، جس کی معلومات یورپی کمیشن کی مندرجہ ذیل ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں: https://commission.europa.eu/law/law-topic/data-protection_en
امریکہ
Do Not Track
“Do Not Track” ایک رازداری کی ترجیح ہے جو صارفین اپنے ویب براؤزر پر ترتیب دے سکتے ہیں تاکہ ان کی ملاحظہ کی گئی ویب سائٹس کو یہ بتایا جا سکے کہ وہ نہیں چاہتے کہ وقت کے ساتھ ساتھ یا ویب سائٹس پر اُن کے دوروں سے متعلق خاص معلومات کو اکٹھا کیا جائے۔ اگر آپ کی “Do Not Track” ترجیح فعال ہے، تو ہماری ویب سائٹ اس کا احترام کرے گی۔
کیلیفورنیا
کیلیفورنیا کنزیومر پرائیوسی ایکٹ (CCPA) 2018 آپ کو یہ سہولت دیتا ہے کہ آپ اپنی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں، ان کی درستگی، تجدید کر سکیں، ان پر کاروائی کو محدود کر سکیں، انہیں حذف کر سکیں/واپس لے سکیں، یا خدمات سے دستبرداری کا انتخاب کر سکیں۔ CCPA کے تحت اپنے کسی بھی حق کو استعمال کرنے پر آپ کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں برتا جائے گا۔
اس کے علاوہ، کیلیورنیا سِول کوڈ کی دفعہ 1798.83 کی رُو سے، کیلیفورنیا کے رہائشیوں کو اجازت ہے کہ وہ براہِ راست مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے فریقِ ثالث کو ہماری جانب سے ذاتی معلومات کی فراہمی سے متعلق معلومات کی درخواست کر سکتے ہیں۔
کلینیکل ٹرائلز کے سلسلے میں اکٹھا کیا جانے والا آپ کی معلومات کا حصہ، ممکنہ طور پر ہیلتھ انشورنس پورٹیبیلیٹی اینڈ اکاؤنٹیبیلیٹی ایکٹ (HIPAA) کے رازداری کے قوانین کے تحت آتا ہے، بشرطیکہ یہ تحفظ یافتہ ادارے (مثال کے طور پر، صحت کی دیکھ بھال کا فراہم کنندہ) یا اس کے کسی کاروباری شراکت دار کے پاس ہو، اور CCPA کے تحت نہ آتا ہو۔
ایسی تمام درخواستوں کے لیے، برائے مہربانی
brianmurray@panaceapatientrecruitment.com پر ای میل بھیجیں۔
اگر آپ کیلیفورنیا کے رہائشی ہیں اور آپ کو لگتا ہے کہ کسی درخواست پر عملدرامد نہیں کیا گیا یا شکایت کا ازالہ نہیں کیا گیا، تو آپ اپنے کوائف کے تحفظ کے حکام سے 1-800-655-4555 پر کال کرکے یا CCPA@sce.com پر ای میل کرکے رابطہ کر سکتے ہیں۔
نیواڈا
جیسا کہ نیواڈا کے قانون کے تحت بیان کیا گیا ہے، ہم آپ کی ذاتی معلومات فروخت نہیں کرتے ہیں (مالی مفاد کے لیے کسی شخص سے آپ کی معلومات کا تبادلہ کرنا، اُس شخص کو لائسنس دینے کے لیے، یا تحفظ شدہ معلومات کو اضافی افراد کو فروخت کرنا)۔
ہماری کمپنی اپنی رازداری کی پالیسی کا باقاعدہ جائزہ لیتی ہے اور کسی بھی تجدید کو اس ویب سائٹ کے صفحہ پر رکھتی ہے۔ اس پالیسی کی آخری مرتبہ 21 جولائی 2022 کو تجدید کی گئی تھی۔